Official Web

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ نیب نے نیا ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا

ملزمان نے گلستان جوہرکراچی میں دوپلاٹ غیرقانونی ریگولرائز کرائے، ریفرنس میں الزام

ملزمان نے گلستان جوہرکراچی میں دوپلاٹ غیرقانونی ریگولرائز کرائے، ریفرنس میں الزام

اسلام آباد: نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں نیا ریفرنس دائر کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیا ریفرنس دائر کردیا گیا، پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا جس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔

نیب کی جانب سے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے گلستان جوہرکراچی میں دوپلاٹ غیرقانونی ریگولرائز کرائے، دونوں پلاٹوں کی قیمت کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئی، ایک پلاٹ 23 ایکڑ اور دوسرا 7 ایکڑ کا ہے۔

%d bloggers like this: