Official Web

حکومت کا ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

Government has directed FIA to launch a full fledged operation against Dollar hoarding, and speculative currency trade the operation is being launched in coordination with State Bank and ministry of Finance

859 people are talking about this

انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی کرنسی ٹریڈ کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ آپریشن اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے مل کر کیا جارہا ہے۔

’پاکستان کو درپیش مشکلات کے ذمہ دار آصف زرداری اور نواز شریف ہیں‘

— فوٹو: پی آئی ڈی 

قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت، معیشت اور اسلام کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ پاکستان میں خطرہ صرف چوروں کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مشکلات کے ذمہ دار آصف زرداری اور نواز شریف ہیں، یہ اپنے بچوں کے نام پر پراپرٹی رکھتے ہیں۔

حمزہ شہباز کے گھر نیب کی کارروائی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ نیب نے آج جو کارروائی کی وہ قانونی، حمزہ شہباز حقیقی لیڈر ہوتے تو آج گرفتاری دے دیتے، ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ نیب کےساتھ تعاون کرتے لیکن حمزہ شہباز کے لوگوں نے کارسرکار میں مداخلت کی اور اہلکاروں پر تشدد کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی فیملی کے 85 ارب روپے سے زائد کے اثاثوں کا پتہ چلا ہے اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت بھی ملے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسے سے شہباز شریف نے بیرون ملک اثاثے خریدے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا مفاد ہے کہ یہ معاملات منطقی انجام تک پہنچیں، یہ جو ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا لیکن یہ عرب شہزادوں جیسی رہائش رکھتے ہیں اور ان کو اب رات کو ڈراؤنے خواب آرہے ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق ملک میں پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اور لاہور سے لاڑکانہ تک مافیا کی چیخیں سنائی دے رہی ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کا پیسہ عوام کو واپس ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں تبدیلی نظر آئےگی، اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم پر ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور منصوبے سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔