Official Web

وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے امریکی جریدے کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا بھارت اپنے جھوٹے دعوے پر اب سچ بولے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے معروف امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ کی رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

Allah be praised, truth always prevails. Time for India to speak truth about false claims & actual losses on their side including the second aircraft shot down by Pakistan. India needs introspection especially over atrocities in IOK. Region needs peace, progress & prosperity.

Foreign Policy

@ForeignPolicy

India has claimed it shot down a Pakistani F-16 fighter jet in February. But a new U.S. count of F-16s suggests New Delhi had it wrong. An exclusive report from @laraseligmanhttps://buff.ly/2K50LIt 

4,112 people are talking about this

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت اس دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے، خصوصاً کشمیر کے معاملے پر، خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے دعوے کی قلعی کھولتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیں، بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں موجود امریکی حکام نے بھارتی دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو 27 مئی کو پیش آئے واقعے کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، ڈاگ فائیٹ میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کیا تھا۔

بھارتی میڈیا اور بھارتی ایئر فورس حکام کی جانب سے یہی دعویٰ کیا جاتا رہا کہ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا اور ڈوگ فائٹنگ کے دوران اُن کا طیارہ بھی تباہ ہوا جس پر اسے ہیرو قرار دیا گیا۔