Official Web

دورۂ جنوبی افریقہ، قومی ویمنز ٹیم کی ممکنہ پلیئرز کا انتخاب کرلیا گیا

راچی: دورئہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستان ویمنز ٹیم کی ممکنہ پلیئرز کا انتخاب کرلیا گیا۔

ویمنز سلیکشن کمیٹی نے دورئہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستان ویمنز ٹیم کی ممکنہ پلیئرزکی فہرست بنالی۔ منتخب پلیئرز کا کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا جس کیلیے 24 پلیئرز کو طلب کیا جائیگا، فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے، حتمی اسکواڈ کا اعلان 3 پریکٹس میچز کے بعد کیا جائیگا۔