Official Web

یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کے نرخ میں 10 روپے سے 50 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ دالوں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ 2 ارب کے رمضان پیکج پربھی اثراندازہوگا۔

اضافے کے بعد سپرکرنل باسمتی چاول کے نرخ میں 28 روپے فی کلو، سیلا چاول کے نرخ میں 50 روپے فی کلو تک ، دال ماش کے نرخ میں 25 روپے فی کلو تک ، باسمتی چاول کے نرخ میں 11 روپےفی کلو تک، دال چنا کی قیمت میں فی کلو10 روپے تک جب کہ دال مسور کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

دال ماش دہلی 115 روپے سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو، دال مسور 90 روپے فی کلو سے بڑھ کر100 روپے فی کلو، دال چنا 120 روپے فی کلو سے بڑھ کر130 روپے، دال چنا فی کلو 115 روپے سے بڑھ کر125 روپے فی کلو، سیلا چاول 138 روپے سے بڑھ کر188 روپے فی کلو، سپرکرنل باسمتی چاول کی قیمت 128 سے بڑھ کر156 روپے جب کہ باسمتی چاول کی قیمت فی کلو116 روپے سے بڑھ کر127 روپے ہوگئی۔

%d bloggers like this: