Official Web

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کریں گے جب کہ کولین منرو بھی منتخب ہوگئے۔ دوسرے کھلاڑیوں میں  راس ٹیلر، مارٹن گپ ٹیل ، ٹام لیتھم ، ٹام بلنڈیل ، مچل سینیٹر ، کولین ڈی گرینڈ ہوم ، لوکی فرگوسن ، ٹم ساؤدی، ٹرینٹ بولٹ ، ایش سوڈھی ، نکولس، میٹ ہنری اور جیمز نسان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا جہاں 46 دن میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔