Official Web

بلوچستان کی خواتین اور بچوں میں ٹی بی کے مرض میں خطرناک اضافہ

کوئٹہ:  بلوچستان کی خواتین اور بچوں میں تپ دق (ٹی بی) کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجوہات میں خوراک کی کمی، صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان اور مرض سے متعلق آگاہی کا نہ ہونا شامل ہیں۔

معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ایک گھرانے کو سنبھالنا اور نسلوں کو سنوارنا ایک عورت ہی بخوبی جانتی ہے، مگر یہ عورت اگر کسی موذی مرض کا شکار ہو جائے تو گھر ہی نہیں نسلیں برباد ہو جاتی ہیں۔

بلوچستان میں خواتین میں ٹی بی کا مرض بڑھتا چلا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ یہ مرض بچوں کو بھی اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔

خواتین میں اس مرض سے متعلق آگاہی ضروری ہے تا کہ علاج ممکن ہو سکے۔ اس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے مختلف آگاہی مہم چلائی جا رہی ہیں جس سے خواتین کو اس مرض کو جاننے میں مدد مل رہی ہے۔

فاطمہ جناح چسٹ اینڈ ٹی بی سینٹوریم کی او پی ڈی میں روزانہ کئی خواتین اور بچے علاج کے لئے آتے ہیں جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں خوراک کی کمی، صحت کی سہولیات کا مناسب انتظام نہ ہونے اور اس مرض سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے باعث ہزاروں خواتین میں تشخیص نہیں ہو پاتی جو کہ اس مرض میں اضافہ کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔

%d bloggers like this: