Official Web

پاکستانی نوجوان کا کارنامہ، ہنگامی صورتحال کی ایپلی کیشن تیار کر لی

کراچی:  یہ ایپلی کیشن کسی ہنگامی صورتحال میں لوکیشن، اردگرد کی آوازیں اور بیک کیمرا سے لی گئی پانچ تصاویر مخصوص کردہ ای میل پر ارسال کرتی ہے جس سے موبائل صارف کے اہلخانہ اور قریبی افراد کو فی الفور ایمرجنسی کی اطلاع اور لوکیشن بھی موصول ہو جاتی ہے۔

 

یہ ایپلی کیشن کراچی کے نوجوان نے تیار کی ہے جسے کرائٹر کا نام دیا گیا ہے۔CRIGHTER کے نام سے موجود ایپلی کیشن کو اب تک ہزاروں صارفین ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔

نوجوان فیض اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی بے حد کارآمد ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے پولیس اپنے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے ساتھ جرائم پر قابو پانے کے لیے کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور ابتدائی چند منٹوں میں موصول ہونے والا ڈیٹا جرائم کی تفتیش میں بھی معاون ہو سکتا ہے۔

%d bloggers like this: