Official Web

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 220 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں جیو اسٹریٹیجک ماحول اور مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس نے کسی بھی جارحیت پر مادر وطن کے دفاع اور کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Embedded video

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

CCC at GHQ. Geo-strat envmt & ongoing situation along Eastern Border reviewed. Forum expressed strong will, resolve and determination to defend the motherland against any misadventure or aggression. (1 of 2).

1,101 people are talking about this

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہنا ہے کہ کور کمانڈرز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

View image on TwitterView image on Twitter

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

CCC at GHQ. “Having achieved stability against terrorism, Pakistan is on positive trajectory of becoming a state where prerogative of use of weapons rests with the state alone and socio-economic development is taking preeminence“, COAS. (2 of 2).

751 people are talking about this

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جس مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اس میں سماجی و اقتصادی ترقی ہی سب سے اہم ہے اور ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔

%d bloggers like this: