Official Web

اصغر خان عمل درآمد کیس میں وزارت دفاع سے دوبارہ رپورٹ طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس میں وزارت دفاع سے دوبارہ رپورٹ طلب کرل

ی۔سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الا حسن پر مشتمل بینچ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔

وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ 16 مارچ کو رپورٹ جمع کرا دی تھی۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ رپورٹ ریکارڈ پر نہیں دوبارہ جمع کروائیں، میراخیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا، ایف آئی اے جس راستے پر لے کر جانا چاہتی ہے

اس راستے پر نہیں جائیں گے، ہم کیس بند نہیں کر رہے، مرحلہ وار کیس کو لے کر چلیں گے۔
عدالت عظمیٰ نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ نشاندہی کی جائے کہ بینک اکاوٴنٹس کون چلا رہا تھا، کون سا ریکارڈ موجود نہیں، پیسے لینے والوں سے متعلق شواہد یا شکوک سے آگاہ کیا جائے، جو ریکارڈ ملا نہیں وہ کس کے پاس ہونا چاہیے، رقم لینے سے انکار کرنے والوں کا نام بھی رپورٹ میں شامل کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 22 مارچ کوہوگی۔