Official Web

مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے: شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے!۔

اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔

Shehbaz Sharif

@CMShehbaz

حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے!

698 people are talking about this

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3،3 روپے اضافہ کیا ہے۔

حکومت نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔