Official Web

راجر فیڈرر میامی اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

یامی:  سوئس اسٹار راجر فیڈرر میامی اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے ڈینس نے امریکی کھلاڑی فرانسس طائفو کو ہرا دیا۔

میامی اوپن ٹینس سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ کوارٹرز فائنلز میں سابق عالمی نمبر ون راجر فیڈرر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو چھ، صفر، چھ، چار سے شکست دی۔

دوسری جانب کینیڈا کے ڈینس بھی ٹاپ فور میں پہنچ گئے۔ ڈینس نے امریکی کھلاڑی فرانسس طائفو کو ناکامی سے دوچار کیا۔ ڈینس کی فتح کا اسکور چھ، سات، چھ، دو اور چھ چار رہا۔

سیمی فائنل میں راجر فیڈرر اور ڈینس کے درمیان مقابلہ ہو گا۔