Official Web

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی داخلی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

 اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی داخلی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی داخلی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی، صوبائی وزرا، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور وفاقی سیکرٹریوں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا جب کہ

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک ہونے والی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مدارس میں اصلاحات کے حوالےسے بھی غور کیاگیا۔