Official Web

روس نے اپنے فوجی اور دفاعی آلات وینزویلا پہنچا دیے

ماسکو:  روس اپنے پرانے حلیف کو بچانے کے لیے میدان میں آ گیا۔ اپنے سو فوجی اور دفاعی آلات دو طیاروں کے ذریعہ وینزویلا پہنچا دیے گئے۔ امریکا نے خبردار کیا ہے کہ وہ اور اس کے اتحادی روس کے رویہ کا محض تماشا نہیں دیکھیں گے۔

روس نے لاطینی امریکا میں زوردار انٹری دیتے ہوئے اپنے 100 فوجی، دفاعی آلات سمیت وینزویلا پہنچا دیے ہیں جس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی روس کی اکسانے والی حرکتوں کا محض تماشا نہیں دیکھیں گے۔

دوسری جانب وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے بیشتر حصہ بجلی معطل ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکومت نے بحران کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا ہے۔