Official Web

راجر فیڈرر میامی اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

میامی: سوئس سٹار راجر فیڈرر میامی اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ یونان کے سٹیفناس اور امریکی کھلاڑی فرانسس طائفو بھی کامیاب رہے۔

میامی اوپن میں عالمی ٹینس سٹارز اِن ایکشن ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آج ہونے والے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ 37 سالہ سٹار نے سربیا کے فلپ کو ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

یونان کے سٹیفناس نے ارجنٹائن کے لینارڈو مائیرکو شکست دے دی۔ فرانسس طائفو بھی کامیاب رہے۔ امریکی کھلاڑی نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔