Official Web

بریگزٹ بحران پر تھریسامے پریشان، پارلیمنٹ میں ایک اور شکست کا سامنا

لندن:  بریگزٹ بحران پر تھریسامے شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں، برطانوی وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، ارکان پارلیمنٹ نے معاملے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کی ڈیل کو پارلیمانی اراکین نے ایک بار پھر مسترد کر دیا، ارکان پارلیمنٹ نے معاملے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

بل 302 کے مقابلے میں 329 ووٹ سے منظور کر لیا گیا، بریگزٹ کے تحت برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونا ہے جبکہ تھریسامے کی جانب سے یورپی رہنماؤں سے مسلسل رابطوں کے باوجود وہ ڈیل کو بچانے میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔

%d bloggers like this: