Official Web

لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

ورا لئی:سیکیورٹی فورسز کی لورالائی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ناصر آباد کے مقام پر مکان پر چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے مکان کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔

اے ایس پی لورالائی کے مطابق آپریشن کے دوران مکان میں موجود 4 دہشت گردوں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

%d bloggers like this: