Official Web

پی پی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کو تیار، ٹرین مارچ کا کچھ دیر میں آغاز

کراچی:  پیپلزپارٹی نے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کی ٹھان لی، کارروان بھٹو آج کراچی سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوگا، کینٹ سٹیشن پر استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری آج کینٹ سٹیشن کراچی سے کارروان بھٹو کا آغاز کریں گے، کینٹ سٹیشن پر جیالوں نے ابھی سے میلہ لگالیا۔ بلاول بھٹو کارکنان سے خطاب بھی کریں گے، اگلا پڑاؤ لانڈھی ہوگا، جنگ شاہی، کوٹری، حیدرآباد، اوڈیرو لعل، مٹیاری، ٹنڈو آدم، شہداد پور سٹیشنز پر چیئرمین کے خطاب کے بعد کارروان رات 8 بجے نواب شاہ پہنچے گا۔

بدھ کی صبح دس بجے کارروان آگے بڑھے گا، دوڑ، پڈعیدن، محراب پور، بھریا روڈ، رانی پور، خیرپور میرس، روہڑی، سکھر، گوسرجی، حبیب کوٹ، مدیجی، نوڈیرو کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے بلال بھٹو لاڑکانہ پہنچیں گے اور اختتامی خطاب کریں گے۔ پی پی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ عوام کا جم غفیر اپنے لیڈر کا استقبال کرے گا۔

%d bloggers like this: