Official Web

چاول فوڈ پوائزنگ کا سبب بھی بن سکتے ہیں!

چاول دنیا بھر میں رغبت سے کھائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ فریج میں رکھے ہوئے بچے کچھے چاول بھی اتنے ہی شوق سے کھا لیے جاتے ہیں۔ بچے ہوئے چاولوں کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا اس لیے کھانے میں برے بھی محسوس نہیں ہوتے۔

چاول کھانے والوں کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ باسی چاول فوڈ پوائزنگ کی ایک بڑی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ اس کا تعلق باسی چاولوں کو گرم کرنے کے طریقہ کار سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ہے بچے ہوئے چاولوں کو محفوظ کرنے کے طریقے سے۔

کچے چاولوں میں دوبارہ بن جانے کی صلاحیت رکھنے والا ‘بیسی لس سیروس’ نامی ایک سیل ہوتا ہے۔ یہی سیل فوڈ پوائزنگ کی وجہ بنتا ہے، یہ سیل چاولوں کے پک جانے کے باوجود بھی موجود رہتا ہے۔

 چاول پکنے کے فوراً بعد کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیئے جانے سے اصل مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ درجہ حرارت پر جتنا زیادہ عرصہ چاول رہے گا اتنا ہی اس میں فوڈ پوائزنگ پیدا کرنے والا عنصر نشوونما پانا شروع کر دے گا اور اس کا شکار آپ اگلے دن باسی چاول کھانے پر بن سکتے ہیں۔

اب اصل مسئلہ سمجھ میں آگیا ہوگا کہ جتنی زیادہ دیر چاول باہر رہیں گے اتنا ہی زیادہ ان میں فوڈ پوائزنگ پیدا کرنے والا جزو نمو پاتا رہے گا۔ ماہرین غذائیت کے مطابق پکے ہوئے چاولوں کو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے فریج سے باہر رکھا جاتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ بچے ہوئے چاولوں کو جلد سے جلد فریج میں رکھ دیا جائے۔

%d bloggers like this: