Official Web

جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ نیب میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔

سید مراد علی شاہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 سے کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور کچھ دیر بعد نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم ( سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوں گے۔

نیب کی سی آئی ٹی نے انہیں 26 اپریل کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے درخواست کی تھی کہ انہیں ایک روز قبل پیش ہونے کی اجازت دی جائے جسے بعدازاں منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہوں گے جہاں ان سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

%d bloggers like this: