Official Web

شاہین پہلے امتحان میں فیل: پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میں کل آمنے سامنے

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا، گینگروز نے نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پہلے ون ڈے میں پاکستانی باؤلرز اپنا رنگ نہیں جماسکے جس کے باعث آسٹریلین بیٹنگ لائن نے میدان مار لیا اور 8 وکٹوں سے فتح کی بدولت سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، کپتان آرون فنچ 116 رنز بنا کر مرد میدان قرار پائے۔ شان مارش ناقابل شکست 85 سکور کر کے نمایاں رہے۔

اس سے قبل حارث سہیل کی اولین ون ڈے سنچری کے سہارے پاکستان کے 5 وکٹوں پر 280 ناکافی ثابت ہوئے، عمر اکمل 48 اور شان مسعود 40 بنا سکے، نیتھن کولٹر نائیل کے 2 شکار قابل ذکر رہے۔