Official Web

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت: 12 سالہ بچے سمیت مزید 3 کشمیری شہید

وادی:  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بانڈی پورہ اور شوپیاں میں 12 سالہ بچے سمیت مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے 11 حریت رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کی آڑ میں تازہ بربریت، شوپیاں اور بانڈی پوری میں 12 سالہ بچے سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ گزشتہ روز بھی تین نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ شہید ہونے والے کشمیریوں کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شہادتوں پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔