Official Web

کراچی میں مولانا تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ، 2 گارڈ جاں بحق

کراچی:  نرسری کے قریب مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں گارڈ جاں بحق ہوگیا تاہم مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔ 

کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، پہلا فائرنگ کا واقعہ نیپا پل کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے دارالعلوم کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب پیش آیا جہاں کار پر نامعلوم ملزمان نے دارالعلوم کی ہی گاڑی کو نشانا بنایا جس میں مفتی تقی عثمانی سوار تھے، فائرنگ کے نتیجے میں ان کا گارڈ جاں بحق ہوگیا تاہم مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو شہر کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مساجد کی سیکیورٹی بھی سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فائرنگ کے واقعتا کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایات کی ہے۔

%d bloggers like this: