Official Web

پاک آسٹریلیا کی 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز

شارجہ:  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4 بجے شروع ہوگا۔

شعیب ملک پہلی بار آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے، وہ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میں کپتانی کرنیوالے 16 ویں پاکستانی کپتان ہونگے، ان سے قبل عمران خان، عامر سہیل، آصف اقبال، اظہر علی، انضمام الحق، جاوید میانداد، مصباح الحق، محمد حفیظ، محمد یوسف، سلیم ملک، شاہد آفریدی، وقار یونس، وسیم اکرم، یونس خان اور ظہیر عباس کو یہ اعزاز حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 98 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں ۔ ان میچوں میں سے 62 میں آسٹریلیا اور 32 میں پاکستان نے فتح سمیٹی جبکہ چار میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔ متحدہ عرب امارات میںکھیلے گئے میچز میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں 14 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جن میں سے 6 بار پاکستان اور 8 بار آسٹریلیا نے فتح سمیٹی۔

یو اے ای میں 2014 میں کھیلی گئی سیریز میں آسٹریلیا نے 3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں 2017 میں آخری بار آسٹریلیا میں ٹکرائی تھیں جہاں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے 4-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

%d bloggers like this: