Official Web

وزیراعظم نیوزی لینڈ کا نمازجمعہ کے قبل حضورپاک ﷺ کی حدیث مبارک سے خطاب کا آغاز

کرائسسٹ چرچ: ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے حضورپاک ﷺ کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے قبل حضورپاک ﷺ کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغازکیا۔

’حضورﷺ نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں، ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اوراحساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے، اگرجسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔‘

وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیوزلینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے، ہم سب ایک ہیں۔

%d bloggers like this: