Official Web

وفاقی حکومت کا انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز کی نشریات پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس پابندی کے حوالے سے متعلق سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندی سے متعلق سمری کے لیے وفاقی کابینہ بھجوا دی گئی۔

سمری میں پیمرا کو آئی پی ایل کی نشریات روکنے کا کہا گیا ہے۔ پیمرا آئی پی ایل کی پاکستان میں نشریات پر پابندی کو یقینی بنائے گا۔ بھارت کی جانب سے پی ایس ایل کی نشریات پر پابندی کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: