Official Web

سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ انتہائی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:  پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو چھوڑنے کی رپورٹس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو چھوڑنے کی رپورٹس آئی ہیں، یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں جو بیالیس پاکستانی جو شہید ہوئے تھے، ان کے خاندانوں کو کیا جواب دیا جائے گا؟ یہ بھارت کا انتہائی قدم ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس حوالے سے تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔ جلد باقاعدہ بیان جاری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2007ء میں رونما ہونے والے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس میں بھارت کی عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سوامی اسیمانند سمیت تمام چار ملزموں کو بری کر دیا ہے۔ اس معاملہ میں اسیمانند کے علاوہ لوکیش شرما ، کمل چوہان اور راجندر چودھری اہم ملزم تھے۔ اس معاملہ پر 14 مارچ کو فیصلہ آنا تھا لیکن عدالت نے اسے 20 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دیا تھا۔