آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے

راولپنڈی: آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

سابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹو آج نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔ دونوں میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب راولپنڈی کواپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

پیشی کے موقع پرپارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ نیب دفترکے باہرپی پی پی کارکنوں کی شدید نعرے بازی جاری ہے۔ نیب کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ ڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والے راستے کوبھی پولیس کی جانب سے بند کردیا گیا ہے

دوسری جانب آصف زرداری اورفریال تالپورکوسندھ ہائیکورٹ سے 10 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی تھی جب کہ عدالت کی جانب سے 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔