Official Web

بانجھ پن کی شکار خواتین میں کینسر کا زیادہ خطرہ، طبی ماہرین

کیلی فورنیا:  طبی ماہرین نے نئی تحقیقات کی روشنی میں انکشاف کیا ہے کہ بانجھ خواتین میں کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہونے کی شرح دیگر خواتین سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسی جریدے ’ہیومن ریپروڈکشن‘ میں مقالہ شائع ہوا ہے جس میں 30 لاکھ خواتین پر کیے گئے تحقیقی مطالعے میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بانجھ خواتین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات، بچے پیدا کرنے والی خواتین کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے 30 لاکھ خواتین کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ ان میں وہ خواتین جن کے بچے تھے صرف 2 فیصد کینسر میں مبتلا ہوئیں جب کہ بانجھ خواتین کی 17.8 فیصد تعداد کینسر میں مبتلا ہوگئی۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کینسر کی وجہ بانجھ پن تھا یا بانجھ پن کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات مرض میں مبتلا ہونے کا باعث بنیں۔ سائنس دانوں کے مطابق کینسر میں مبتلا ہونے کی وجوہات کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

%d bloggers like this: