Official Web

کرائسٹ چرچ حملوں میں 4 پاکستانی زخمی اور 5 لاپتہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے جب کہ 5 تاحال لاپتہ ہیں۔

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے حملوں میں اب تک 49 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری سے ہوئی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی دہشت گرد کے آسٹریلوی شہری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والا انتہا پسند اور متشدد دہشتگرد ہے جس نے مسجد پر فائرنگ کر کے کئی معصوم انسانی جانوں کو ختم کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملوں میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے جب کہ ان واقعات کے بعد سے 5 پاکستانی شہری لاپتہ بھی ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کی مدد سے لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Dr Mohammad Faisal@DrMFaisal

Update on New Zealand terrorism incident – 4 Pakistanis injured and being treated in hospitals – 5 Pakistanis are missing. Identities are being authenticated in consultation with local authorities.