Official Web

بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارت کےساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاہم بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کیساتھ امن چاہتے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کنسلٹیشن کا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کو نہ صرف دنیا سے جوڑنا چاہتے ہیں بلکہ اور دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ چین کے ساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں، ترکی کے ساتھ بھی ٹریڈ فریم ورک طے کیاگیا جب کہ افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات بہتر ہورہے ہیں ہے تاہم ایران کے ساتھ بد قسمتی سی تجارت نہیں بڑھ رہی، ایران اور افغانستان کو علاقائی ترقی کے پروگرام میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، بھارت کےساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاہم بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم ابھی طے نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا مشن چیف 26 اور ایشیاء پیسفک کا وفد 25 مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔