Official Web

وزیراعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کےاقدام وفاقی پالیسی کیخلاف ہیں، فواد چودھری

سلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ اور پنجاب اسمبلی پر برہم ہو گئے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں‌ اضافے کو مایوس کن قرار دیا تھا.

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اور وزیراعلی عثمان بزدار کے خود کو نوازنے کے اقدامات وفاقی پالیسی کے برعکس ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحا مذاق اڑایا گیا ہے۔ ساتھ ہی وفاقی وزیراطلاعات نے پنجاب اسمبلی کے فیصلے پر نظرثانی کی امید بھی ظاہر کر دی۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

Seems Punjab Government and the CM House is in the dark about the PM and the federal Govt Austerity policies otherwise such sham exercise of awarding huge benefits to themselves would not have happened…

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

وزیر اعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں ، تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحاً مذاق اڑایا گیا ہے۔ امید ہے اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے۔

947 people are talking about this

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قبل ازیں اپنے بیان میں پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے اقدام کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

%d bloggers like this: