Official Web

روسی سائنسدان کی خلائی اسٹیشن پر ویکیو کلینر کے ذریعے اڑنے کی کوشش

روسی سائنسدان نے خلائی اسٹیشن پر ہی اپنا شوق پورا کرنے کے لیے ویکیوم کلینر پر سوار ہو کراُڑنے کی کوشش کی اور گھڑ سواری کا شوق پورا کیا۔

خلائی اسٹیشن پر خلاء بازوں کی زندگی جہاں تجربات کرتے گزرتی ہے وہیں وہ اپنے لئے تفریح کا راستہ بھی نکال لیتے ہیں۔

حال ہی میں روسی خلاءنورد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائنسدان نے ویکیوم کلینر کا استعمال منفرد انداز میں کرتے ہوئے خلائی اسٹیشن پر خوب موج مستیاں کی۔

روسی خلاء نورد اینٹون شیپلیروونے خلائی اسٹیشن پر ویکیوم کلینر پر سوار ہو کر نہ صرف گھڑ سواری کا شوق پورا کیا بلکہ ویکیوم کلینر پر اُڑنے کا مظاہرہ بھی خوب کیا۔

ویکیوم کلینر سے کرتب بازی کا مظاہرہ کرتے خلاء نورد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

%d bloggers like this: