Official Web

نیند کی کمی ذہنی دبا ؤاور پریشانی کا سبب

ایک تحقیق کے مطابق ان لوگوں میں منفی سوچ یا برے خیالات آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو 8 گھنٹے سے کم سوتے ہیں۔

واشنگٹن:  کیا آپ جانتے ہیں کہ نیند کی کمی آپ میں ذہنی دبا ؤاور پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ان لوگوں میں منفی سوچ یا برے خیالات آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو 8 گھنٹے سے کم سوتے ہیں۔ یہ بات انسان میں نیند اور دماغی صحت کے آپس کے گہرے تعلق کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

محققین کے مطابق، کم نیند کی وجہ سے انسان کے دماغ میں منفی سوچ پیدا ہوجاتی ہے اور پھر یہ دوسرے لوگوں کی زندگی کو بدمزہ کرنے کا باعث بنتی ہے ۔ امریکہ کی نیشنل سلیپ فائونڈیشن کے مطابق بے خوابی کے مریضوں کو اچھی نیند لینے والوں سے 10 گنا زیادہ ذہنی دبا ئوجیسی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے اگر کم سونا پریشانی اور ذہنی دبائو کا باعث بنتا ہے تو نیند کی کمی کو پورا کرنا ان وجوہات کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے ۔