Official Web

نیتن یاہو سے ملاقات: بالی ووڈ خانز کا انکار

نئی دہلی:  اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کوشاہ رخ خان ، عامر خان اور سلمان خان کے آگے منہ کی کھانی پڑگئی ۔ تینوں نامور اداکاروں نے معصوم اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔

 نیتن یاہو کے دورہ بھارت میں ہر کوئی ان کی راہ میں نگاہیں بچھائے بیٹھا رہا لیکن بالی وڈ کے تین بڑے خانوں نے گھاس ہی نہیں ڈالی ،شاہ رخ، سلمان اور عامر خان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم وستم کے خلاف اسرائیلی وزیراعظم سے ملنے سے منع کردیا۔ وہ بھی ایسے میں جب انتہا پسند مودی نے فلمی ستاروں کا جھمگٹا لگا کر اسرائیلی وزیراعظم کو لبھانے کی کوشش کی۔

بالی وڈ کے شہنشاہ سمجھے جانے والے امیتابھ بچن اندر سے انتہائی چھوٹے دل کے نکلے،جنہوں نے اسٹک نکال کر سیلفی تو اتاری لیکن دونمبری دکھاتے ہوئے سارہ سیف علی خان اور امتیاز علی کو کاٹ دیا اور فوکس کیا اپنے ہی گھرانے کو۔

مکارانہ مسکراہٹ چہرے پر سجائے اسرائیلی وزیراعظم کی اس سلیفی پر سوشل میڈیا میں اس اعتبار سے خاصا چرچا ہے کہ فلسطینیوں سے محبت کا اظہار کرنے والوں نے پس منظر میں اسرائیلی بربریت کے کئی مناظر پیش کردیے ہیں۔

یہ ایک پیغام ان تنگ نظروں اور متعصب حکمرانوں کے لیے ہیے جو اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے ہیں۔ پس منظر میں نتین یاہو اور ان کی قابض فوج کے ظلم و ستم کو کمال مہارت سے نمایاں کیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: