Official Web

شاہ رخ کی ’ہاں‘ پر پریانکا کی ’ناں‘

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے عامر خان کی جگہ خلاء باز بننے کی حامی کیا بھری کہ پریانکا نے فلم ہی چھوڑ دی۔

عامر خان نے فلمی مصروفیات اور اسکرپٹ میں تبدیلی نہ کرنے پر بھارتی خلاء باز راکش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب فلم میں شاہ رخ خان نظر آئیں گے۔

لیکن اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان نے فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہی شاہ رخ خان کو فون کرکے فلم کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور ان سے فلم میں کام کرنے کی درخواست کی تھی۔

کنگ خان نے بھی فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر خلاء باز بننے کی حامی بھرلی تھی لیکن ان کے ہاں کرتے ہی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں شاہ رخ اور پریانکا کے ایک ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ گوری خان کو قرار دیا جارہا ہے جنہوں نے فلم ’ڈان 2‘ میں دونوں کی بڑھتی ہوئی قربتوں کے باعث شوہر کو اداکارہ سے دور رہنے کا کہا تھا اور اس کے بعد سے اب تک دونوں نے ایک ساتھ فلم نہیں کی ہے۔

پریانکا کے انکار کے بعد فلمسازوں نے انہیں بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نے کسی صورت فلم میں کام کرنے سے منع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا نے فلموں ’ڈان‘، ’ڈان 2‘ اور ’بلو‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

%d bloggers like this: