Official Web

تہران انٹرنیشنل سپورٹس فلم فیسٹیول، سلمان خان اور انوشکا کیلئے ایوارڈز

تہران:  بالی وڈ فلم سلطان کا ایک اور اعزاز، تہران انٹرنیشنل سپورٹس فلم فیسٹیول میں سلمان خان اور انوشکا شرما بہترین اداکار اور اداکارہ قرار پائے۔

سلطان کا دلوں کوفتح کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران میں سپورٹس فلم فیسٹیول میں فلم سلطان تین ایوارڈز لے اُڑی۔ سلمان خان کو لانگ کیٹگری میں بہترین اداکار جبکہ انوشکا شرما کو بہترین اداکارہ کی ٹرافی ملی۔

علی عباس ظفر نیریٹو کیٹگری میں بہترین ہدایتکار قرار پائے۔ 6 جولائی 2016ء کو ریلیز ہونے والی فلم سلطان اب تک پانچ سو نوے کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔