Official Web

کیویز کیخلاف ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم دوسرے کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے سامنے بے بس ٹیم پاکستان کا ایک اور برا ریکارڈ تاریخ کا حصہ بن گیا۔

کیویز کے دیس میں ہونے والے مقابلے میں شاہینوں کی طرف سے صرف ایک سو پانچ رنز ہی بنائے گئے۔ تین بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین روانہ ہو گئے جبکہ نو بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔

اس سے پہلے بائیس جنوری دو ہزار سولہ کو اسی سرزمین پر شاہینوں کے پَر کٹے تھے، ایک سو ستانوے کے کیوی ہدف کے سامنے ایک سو ایک پر بس کر گئے۔

حسن اتفاق یہ ہے کہ دونوں کم ترین ٹوٹل والے میچز میں نو قومی بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے، دو سال پہلے کے کپتان شاہد آفریدی آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یہاں سرفراز احمد نے نو رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔

%d bloggers like this: