Official Web

پہلا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

ویلنگٹن  نیوزی لینڈ نے ون ڈے کے بعد پاکستان کو ٹی ٹونٹی میں بھی شرمناک شکست سے دوچار کردیا، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ پوری پاکستانی ٹیم 105 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، آٹھ بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ فخر زمان 3،عمر امین 0، محمد نواز 7، حارث سہیل 9،سرفراز احمد 9،شاداب خان 0،فہیم اشرف 7،محمد عامر 3، حسن علی 23 اور بابر اعظم 41 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سائوتھی نے 3، سینٹنر نے دو ، کچن اور رینس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 106 کا معمولی ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مارٹن گپٹل 2 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، فلپس 3 رنز بنا کر رومان رئیس ہی کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ ٹی جے بروس 26 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔