Official Web

دبئی کی شاہراہوں پر سگریٹ پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ

دبئی:  دبئی کی بلدیہ نے خبردار کیا ہے کہ شاہراہوں پر سگریٹ پھینکنے والوں پر 500 درہم جرمانہ عائد کر دیا کیا جائے گا۔

دبئی حالیہ برسوں کے دوران میں دنیا کے بڑے کاروباری مراکز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ دبئی کی اس ترقی کا راز اس کی انتظامیہ کے صفائی ستھرائی سے لے کر ترقیاتی اقدامات تک میں اعلیٰ معیارات کی پاس داری میں پنہاں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سگریٹ نوشوں کو خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ سگریٹ کے بچے ہوئے ٹوٹے شاہراہوں پر یا گلیوں ، بازاروں میں پھینکنے سے گریز کریں ورنہ انھیں بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اگر سگریٹ نوش گاڑی چلاتے ہوئے شاہراہوں پر توٹے پھینکیں گے تو ان پر 500 درہم جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ تاہم پارکوں اور کاروباری مراکز میں ااس جرم کے مرتکب افراد کو دُگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں تو جرمانہ تین گنا ہو گا۔