Official Web

۔سنسر بورڈ و عدالتی حکم کے باجود بھارتی انہتا پسند وں احتجاج پر بضد، دپیکا پڈوکون و سنجے لیلا بھنسالی کو زندہ دفن کرنے کی دھمکیا

ممبئی (آن لائن)بھارتی انتہاپسندوں نے فلم پدماوت کی ریلیز پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنسر بورڈ کی اجازت اور عدالتی حکم کے باوجود انتہاپسند جماعت کرتی سینا احتجاج پر بضد ہے اور اب راجپوت برادری کے رہنما ٹھاکر ابھیشک سوم نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم پدماوت ریلیز کی گئی تو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کا نام تبدیل کرکے اسے 25 جنوری کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد فلم کا نام پدماوت رکھ دیا گیا ہے