Official Web

وزیراعلی پنجاب کالج ٹیچنگ انٹرنز کے تحت ضلع جہلم میں 181 نشستوں پر اہل اور مستحق امیدواروں کی تعیناتی کا عمل جاری

جہلم(کامران گجر) وزیراعلی پنجاب کالج ٹیچنگ انٹرنز کے تحت ضلع جہلم میں 181 نشستوں پر اہل اور مستحق امیدواروں کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔ کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کے لیے اس مہم میں 2775 آن لائن درخواستیں وصول ہوئیں، جن میں سے 2243 درخواستیں تصدیق شدہ قرار دی گئیں جبکہ 532 درخواستیں غیر تصدیق شدہ رہ گئیں۔ امیدواروں کے انٹرویو کے عمل کو بھی بڑی محنت اور جانفشانی کے ساتھ انجام دیا گیا، جس میں 874 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے تاہم 1369 امیدوار مختلف وجوہات کی بنا پر انٹرویو میں حاضر نہیں ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا یہ اقدام تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار کو بلند کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ جس سے نہ صرف تعلیمی اداروں کو قابل اساتذہ فراہم کیے جائیں گے بلکہ انٹرنز کو عملی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع بھی میسر ہوگا۔ ڈپٹی…