کلر سیداں (نامہ نگار) کلر سیداں میں ڈاکوؤں نے ایک اور سیلز مین کو لوٹ لیا، ڈاکوؤں کے ہاتھوں سیلز مین کے لٹنے کی یہ تیسری واردات ہے۔سجاد احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ بیکریوں میں سپلائی کا کام کرتا ہے۔گزشتہ روز کلر سیداں روڈ پر سپلائی کا کام ختم کر کے اپنے ساتھی فہیم کے ہمراہ سوزوکی گاڑی میں واپس جا رہا تھا کہ منگال موڑ کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ہماری گاڑی کو روک لیا اور گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پڑے شاپر جس میں ایک لاکھ 47ہزار سے زائد کی رقم پڑی ہوئی تھی کو چھین کر فرار ہو گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میں اسی طرح کی یہ تیسری واردات ہے مگر پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔