ایبٹ آباد( )گلگت سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر ہزارہ موٹروے پر حادثے کا شکار 5 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہوگئے حادثہ ڈرائیور کو نیند آ جانے باعث پیش آیا ہیں پولیس ذرائع موٹروے پولیس کی بروقت امدادی کاروائیوں کی وجہ سے کئی قیمتی جانے بچا لی گئیں. اطلاعات کے مطابق کوسٹر نمبر LES7053 جو گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی آج صبح مانسہرہ کے قریب ہزارہ موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی اور مذکورہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹی ہو گئی. دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی 5 ہو گئی ہے جاتی اطلاع ملتے ہی ایس پی ہزارہ موٹروے سجاد بھٹی سمیت دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بروقت امدادی کاروائیاں شروع کر دیں سی پیک روڈ گاندھیاں و سبزی منڈی کے قریب مسافر کوسٹر المناک حادثہ کا شکار ، 5 افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع ، کئی شدید زخمی ، ھلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،گلگت سے پنڈی جاتے ہوے ہاتھی میرا موٹر وے کے مقام پر کوسٹر گاڑی سلپ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالله ، شفقت اللّه ، بخت اللّه ، محمّدفاروق جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ شدید برکت ، فدا ، سخاوت شامل ہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جائے وقوعہ پر ریسپانس کرکہ جاںبحق افراد اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا۔بروقت امدادی کاروائیوں کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا۔ ایس پی ہزارہ موٹروے سجاد بھٹی نے ہسپتال میں زخمیوں کی مدد اور راہنمائی کے لیے بھی موٹروے پولیس کے افسران تعینات کر دیے.