نیویارک: وزیراعظم شہبازشریف لندن میں 2 روز قیام کے بعد نیویارک پہنچ گئے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا 27 ستمبر کو عالمی فورم سے خطاب شیڈول ہے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلاموفوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔
محمد شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، وزیراعظم کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔