Official Web

اسرائیل کے لبنان میں شدید حملے، بچوں، خواتین سمیت 492 شہید، سینکڑوں زخمی

بیروت:  اسرائیلی فوج نے لبنان میں شدید حملے کیے ہیں اور بیکا وادی میں بھی شدید بمباری کرتے ہوئے حزب االلہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی نیوزایجنسی کاکہنا ہے کہ نبیتاہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے آدھے گھنٹے کے دوران 180 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں ، ان حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 492 افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے لبنان میں شہریوں کو حزب اللہ کے ٹھکانوں کے اطراف سے نقل مکانی کا حکم دیا۔

دوسری جانب غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت اللحم میں ایک لڑکی سمیت پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گاؤں سے بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ادھر حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر کئی حملے کیے ہیں، جن میں مقبوضہ لبنانی شبعا فارمز اور شمالی اسرائیل کے علاقے شامل ہیں۔

حزب اللّٰہ نے اتوار کے روز شمالی اور وسطی اسرائیل پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا، جس میں 50 کلو میٹر جنوب کی طرف کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔