رحمت اللعالمین اور آخری نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن آج دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بنگلا دیش، عراق، مصر، لیبیا اور تیونس میں گلیاں کوچے سج گئے اور درود و سلام کی محفلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ادھر یمن میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی جب کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی بھی نبی آخر الزماں کی محبت میں سرشار ہیں جنہوں نے غزہ میں پیغمبر اسلام کی آمد کا جشن منایا۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیا گیا ہے۔
اپنے مختصر پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔