راولپنڈی: متنازع پوسٹ کے معاملے پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 1138/24 مورخہ 13 ستمبر کو درج کیا گیا، سائبر کرائم کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کے لئے پہنچی، وکلاء سے مشاورت کا بہانہ بنا کر بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چار رکنی تفتیشی ٹیم آج دوبارہ تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل جائے گی، تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔