Official Web

پشاور: بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کاگرڈ اسٹیشن پر دھاوا، اندر گھس کر بجلی بحال کردی

پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کے مطابق مشتعل علاقہ مکین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور بجلی بحال کر دی۔

پیسکو ترجمان کا بتانا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن پر  پتھراؤ بھی کیا جس کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کو  طلب کرنا پڑا۔

ترجمان پیسکو کا کہنا تھا کہ عملے کی سکیورٹی کیلئے پولیس بلائی گئی، پولیس کے آنے کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔