Official Web

کمشنر راولپنڈی کا پیرودھائی بس سٹینڈ کا دورہ، اڈے پر دی جانے والی عوامی سہولیات میں مزید بہتری کی ہدایت

راولپنڈی :کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے گزشتہ روز اجلاس میں دی جانے والی ہدایات کہ عملی جائزہ لینے کے لئے علی الصبح جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رمیشا جاوید، سیکرٹری آرٹی اے راشد علی، ڈی او سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انجینئر عامر خٹک نے اڈے کی صفائی و دیگر سہولیات کو جائزہ لیتے ہوئے مسافروں و ٹرنسپورٹرز سے گفتگو کی اور ان سے وہاں دی جانے والی سہولیات اور مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی لیں۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ عوامی سہولت کے لئے بنائی جانے والی ہر چیز میں عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے کیونکہ وہ ان کی افادیت کو پراثر اور دیرپا رکھنے کے لئے بہتر مشورہ دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رمیشاء جاوید نے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی کا کل رقبہ 210 کنال اور 12 مرلے ہے۔ جنرل بس سٹینڈ میں گزشتہ برس تزین و آرائش کی گئی ہے اور مرد و خواتین کے لئے علیحدہ انتظار گاہ بنائی گئی ہے جہاں ائیر کنڈیشند لگائے گئے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مسافروں کی سیکورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اورسیکورٹی گارڈز بھی تعینات کئے گئے ہیں جن کی تعداد کو بڑھایا جا رہاہے۔ بس سٹینڈ پیرودھائی کیاردگرد سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے تاکہ اڈے تک رسائی آسان بنائی جاسکے۔ اس موقع پر یونین کے عہدیداران نے بھی کمشنر سے ملاقات کر کے غیر قانونی بس سٹینڈ، تجاوزات و دیگر مسائل کی جانب نشاندہی کی جس کے فوری حل کے لئے کمشنر نے ہدایات جاری کیں۔
کمشنرراولپنڈی ڈویژن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ و اڈے کے نام سے عوام کو کوفت کے بجائے سہولت کو احساس دلانا ہے۔ اس کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کو دو ماہ کا خصوصی ٹاسک دیا گیا کہ وہ اپنی نگرانی میں جنرل بس سٹینڈ میں ایسی بہتری لائیں کہ وہ ایک ماڈل کے طور پر سامنے آئے۔ کمشنر راولپنڈی کی آئندہ ایک ماہ تک جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی میں RFID سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ سسٹم سے تمام بسوں کے فٹئنس سرٹیفکیٹ، بس نمبر، کرایہ نامہ و دیگر سہولیات کا ریکارڈ ڈیجیٹل موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اڈے میں سٹریٹس لائٹس کو مکمل فعال، ایوریج سسٹم، گرین بیلٹ، واش رمز و دیگر صفائی، کھانے کی چیزوں کا معیار یقینی بنایا جائے۔ پیر ودھائی بس سٹینڈ میں ڈسپنسری اور 24 گھنٹے فعال رہنے والا شکایات سیل بھی قائم کیا جائے۔